نیپرا نے ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا

بدھ 31 اکتوبر 2018 19:46

نیپرا نے ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2018ء) نیپرا نے ناقص کارکردگی پر کے الیکٹرک پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عائد کیا گیا ہے۔ترجمان نیپرا کے بیان کے مطابق کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی کے صارفین کو 28 اکتوبر 2017 کو ہونے والے 30 ملی لیٹربارش کے باعث 24 سے 48 گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کو سہنا پڑا۔

کے الیکٹرک کا کمزور اور نازک ترسیلی نظام بجلی بندش کا باعث تھا۔

(جاری ہے)

کے الیکٹرک اپنے نظام میں سیفٹی معیارات پر بھی عملدرآمد کرنے میں ناکام رہی۔ ترجمان نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک پر جرمانہ نیپرا کے پرفارمنس معیارات پر عملدرآمد نہ کرنے کرنے پرعائد کیا گیا ہے ،ْاس دوران کرنٹ لگنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات آئیں۔ کے الیکٹرک سے فوری طور پر رپورٹ طلب کی گئی جس میں بتایا گیا کہ 600 فیڈرز پر 28 اکتوبر جبکہ چار فیڈرز پر 29 اکتوبر کو بجلی بند رہی۔کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 ستمبر کو نیپرا نے گذشتہ سال رمضان المبارک میں بجلی بندش پرکے الیکڑک کو 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا تھا۔