Live Updates

بیرون ملک جائیداد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے اپنا جواب جمع کروادیا

دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی۔ علیمہ خان کا ایف آئی اے کو جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 1 نومبر 2018 16:04

بیرون ملک جائیداد سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم نومبر 2018ء) : دبئی میں بے نامی جائیداد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے ایف آئی اے کو اپنا جواب جمع کروادیا تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خانم نے اس سلسلے میں ایف آئی اے لاہور سے رابطہ کیا اور انکوائری افسر کو بتایا کہ انہوں نے دبئی میں اپنے نام جائیداد فروخت کردی ہے۔

علیمہ خانم نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے دبئی کی پراپرٹی اپنے ٹیکس گوشواروں میں ظاہر کی تھی۔ پراپرٹی خریدنے کا ذریعہ آمدن پاکستان واپسی پر کل بتادوں گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ایف آئی اے نے سیاسی تعلقات رکھنے والے 44 افراد کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جن کی متحدہ عرب امارات میں جائیدادیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی فہرست منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفتیش کا حصہ ہے جو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے پاس جمع کروائی گئی۔

ایف آئی اے نے عدالت میں بتایا کہ اس فہرست وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی دبئی میں بے نامی جائیداد کی مالک ہیں جبکہ سابق وزیر مرحوم مخدوم امین فہیم کی اہلیہ رضوانہ امین کے نام 4 ، پی ٹی آئی رہنما ممتاز احمد مسلم کے نام 18 اور عدنان سمیع خان کی والدہ نورین سمیع خان کے نام 3، سمیت مشرف کے سابق سیکرٹری طارق عزیز کی بیٹیاں بھی دبئی میں جائیداد کی مالک ہیں۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمیشرہ علیمہ خان کو نوٹس بھی بھجوادیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ علیمہ خان کے رہائشی پتے اور ای میل ایڈریس پر نوٹس بھیجا جا چکا ہے لیکن اطلاع ہے کہ وہ ملک سے باہر ہیں۔ جس کے بعد آج علیمہ خان نے ایف آئی اے سے رابطہ کر کے اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات