سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی مسیحی وفد کی ملاقات‘

مذہبی روادری سے تبادلہ خیال خطے میں دہشت گردی کے خاتمے، برداشت، روادری امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلم امہ اور مسیحی برادری کو مشترکا طور پر کام کرنا ہوگا‘شہزادہ محمد بن سلمان

جمعہ 2 نومبر 2018 16:26

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی مسیحی وفد کی ملاقات‘
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2018ء) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں مسیحی برادری کے ایجنلی فرقے کے ایک وفد نے کی ،جس میں مذہبی روادری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی اہم اسلامی ریاست سعودی عرب میں مسیحی برادری کے ایجنلی فرقے کے ایک وفد نے ولی عہد محمد بن سلمان سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران مذہبی روادری کے حوالے سے گفتگو کی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایجنلی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر بالخصوص مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کے خاتمے، برداشت، روادری امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلم امہ اور مسیحی برادری کو مشترکا طور پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایجنلی عیسائیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر، عالم اسلام رابطہ کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد عیسیٰ اور امریکا میں تعینات سعودی سفیر خالد بن سلمان بھی موجود تھے،دنیا بھر میں انجیلی عیسائیوں کی تعداد تقریباً 60کروڑ ہیں، جو غیر جانب دار ممالک میں کثیر تعداد میں آباد ہیں۔

واضح رہے کہامریکا میں بسنے والی مسیحی آبادی کا ایک وفد ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہے،انجیلی عیسائیوں کے الگ سفارت خانے ہیں جبکہ دنیا کے 85 ممالک میں نمائندہ دفاتر اور 160 مملکتوں میں سرگرمیاں موجود ہیں۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے انجیلی عیسائی اسرائیل کے حامی و مددگار ہیں، جو اسرائیل کی سیاسی، اخلاقی اور مالی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیتے ہیں۔