ن لیگ کی پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ مضبوط بنانے کی تیاری
نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی کا مقصد پارٹی کی تنظیم نواور پارٹی کو نچلی سطح پر متحرک کرنے کیلئے سفارشات مرتب کرنا ہے، احسن اقبال مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے، ذرائع
ثنااللہ ناگرہ پیر 5 نومبر 2018 15:52
(جاری ہے)
مرکزی آگنائزنگ کمیٹی پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور استعداد کار کا بھی جائزہ لے گی۔
مسلم لیگ ن کی 18رکنی کمیٹی کیلئے مرکزی رہنماء احسن اقبال کو کنونیئر مقرر کیا گیا ہے۔ کمیٹی میں حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ، نزہت صادق، جاوید مرتضیٰ عباسی، امیر مقام،سردار اویس لغاری، رانا تنویراور عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنماء شامل ہیں۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے بھائی شہباز شریف سے نیب سب جیل میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، نیب کیسز، پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ شہباز شریف گزشتہ ایک ماہ سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں اور ان دنوں راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد کی نیب سب جیل میں قید ہیں۔شہباز شریف کو نیب نے 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جس کے بعد انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے شہباز شریف پر چار الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان پر الزام ہے کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے انہوں نے آشیانہ اسکیم کا پروجیکٹ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتقل کیا۔دوسرا الزام ہے کہ ایل ڈی اے سے دوبارہ پی ایل ڈی سی کو منتقل کرنے کے غیر قانونی احکامات دیئے۔تیسرا الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے اس پروجیکٹ کو پیراگون کو منتقل کرنے کا حکم دیا، پھر غیر قانونی احکامات کے ذریعے پی پی پی (پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ) موڈ میں رکھ دیا۔شہباز شریف پر چوتھا الزام عائد کیا گیا کہ وہ غیر قانونی طور پر بورڈ کے معاملات میں مخل ہوئے اور قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اقدامات کیے، انہوں نے 2013 میں لطیف سنز کے ساتھ معاہدے کو غیر قانونی طور پر منسوخ کیا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.