امریکی مڈٹرم الیکشن میں کئی بڑے برج الٹ گئے

اسکینڈل میں ملوث ڈیموکریٹ امیدوار میننڈیز دوبارہ نیو جرسی سے سینیٹ کے رکن منتخب

بدھ 7 نومبر 2018 14:25

امریکی مڈٹرم الیکشن میں کئی بڑے برج الٹ گئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں کئی بڑے برج الٹ گئے ہیں، ڈیموکریٹس نے ورجینیا اور فلوریڈا سے ری پبلکنز کی 2 نشستیں چھین لیں۔

(جاری ہے)

ورجینیا سے ڈیموکریٹ امیدوار جینیفر ویکسٹن نے ری پبلکن باربرا کامسٹوک کوشکست دے کر سینیٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلوریڈا سے ڈونا شلالا نے ایوان نمائندگی کی نشست پر ری پبلکنز کی ماریا الویرا کو شکست دے دی۔اسکینڈل میں ملوث ڈیموکریٹ امیدوار میننڈیز دوبارہ نیو جرسی سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے جبکہ انڈیانا میں ڈنلی کو شکست ہوگئی، ری پبلکنز نے ڈیموکریٹس سے سینیٹ کی ایک نشست چھین لی۔