دُبئی: پاکستانی خاتون نے دس لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
انعامی رقم کی حقدارقرار پانے والی خاتون اس سے قبل بھی درجنوں ٹکٹس خرید چُکی تھی
محمد عرفان بدھ 7 نومبر 2018 14:21
(جاری ہے)
قرعہ اندازی سے ایک رات قبل ہی میں نے اپنے خاوند سے کہا کہ میری چھٹی حِس مجھے اس بار بمپر پرائز جیتنے کا یقین دِلا رہی ہے۔
میں بھی تک اچنبھے اور بے یقینی کی کیفیت سے باہر نہیں آ سکی۔ ایسا اُسی وقت ہو گا جب رقم میرے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔ میں نے پچھلے ایک سال کے دوران اس لکی ڈرا کے مجموعی طور پر 18 ٹکٹس خریدے تھے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت ایک ہزار درہم ہے۔ جبکہ حالیہ قرعہ اندازی کے لیے بھی میں نے گزشتہ ماہ دس ٹکٹس خریدے تھے۔ اس کے علاوہ آئندہ لکی ڈراء کے لیے بھی میں نے 11ٹکٹس خرید لیے ہیں۔ مجھے یقین تھا کہ تقریباً 14 لاکھ 55ہزار کی بھاری مالیت کی کی ٹکٹس خریدنا ایک نہ ایک روز مجھے ضرور فائدہ دے گا۔‘‘ دُبئی ڈیوٹی فری ملینیئم ملینیئر کی 285 ویں قرعہ اندازی کے لیے پاکستانی خاتون کا خرید کردہ ٹکٹ نمبر 0373 خوش بختی کی علامت بن گیا۔ تنویر اور اُس کے خاوند کا کہنا ہے کہ اس بڑی رقم سے اُن کی زندگی یکسر بدل جائے گی۔ سارا دِن گھر کے کام کاج میں بِتانے والی تنویر فاطمہ اور اُن کے سیلز مین خاوند گزشتہ بارہ سال سے دُبئی میں مقیم ہیں۔ دس لاکھ کا جیک پاٹ جیتنے کے باوجود اُن کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی لکی ڈرا کے تھوڑے بہت ٹکٹس خریدتے رہیں گے۔تنویر فاطمہ کہتی ہیں۔ ’’میرے خاوند کی لاٹری سکیم میں رقم خرچنے میں بہت دلچسپی ہے سو ہم یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔قرعہ اندازی کے روز اُنہوں (خاوند) نے خوش نصیب کا اعلان کیے جانے سے پندرہ منٹ قبل میرے لیے دُعا کی اور تھوڑی دیر بعد ہی میں نے اُنہیں اُن کی دُعا بارگاہِ الٰہی میں قبول ہونے کی خوش خبری سُنا دی۔ جس وقت میں نے اپنے خاوند کو بتایا کہ ہم انعامی رقم جیت چُکے ہیں تو اُن پر خوشی سے ہیجانی کیفیت طاری ہو گئی۔ ہم اس انعامی رقم کا پندرہ فیصد اپنے وطن پاکستان میں مستحق لوگوں کی امداد پر خرچ کریں گے، 50 فیصد سے دُبئی میں پراپرٹی خریدیں گے، جبکہ باقی بچ جانے والی رقم کے بارے میں ہم نے ابھی کچھ نہیں سوچا۔ آج رات کو جب وہ اپنے کام سے واپس گھر لوٹیں گے پھر سوچ بچار کریں گے۔ مگر یہ سب کچھ ابھی تک خواب ہی معلوم ہوتا ہے۔ ‘‘مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.