Live Updates

پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما محمد انور گجر کو پی ٹی آئی سندھ کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا

بدھ 7 نومبر 2018 17:00

پی ٹی آئی سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما محمد انور ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کے سینئر رہنما محمد انور گجر کو پاکستان تحریک انصاف سندھ کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا ہے اور انہیں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے حوالے سے خاص ذمہ داری دی گئی ہے کہ پارٹی کے خلاف مخالفین کے بیانات کا بھرپور انداز میں جواب دے کر پارٹی کا دفاع کریں ۔

(جاری ہے)

انور گجر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور امیر بخش بھٹو کے اعتماد پورا اتر کر پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کرکے دفاع کروں گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات