قیام امن کے بعد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے، ڈی جی رینجرز

بدھ 7 نومبر 2018 22:03

قیام امن کے بعد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعید نے کراچی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کا دورہ کیا رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز کے ممبران نے ڈی جی رینجرز سندھ کوخوش آمدید کہا ڈی جی رینجرز نے اپنے خطاب میں کہاکہ قیام امن کے بعد دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے جس سے صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اس ضمن میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں خصوصتا سرمایہ داروں کا اعتمادبحال کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر انڈسٹریز کے ممبران نے کراچی میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں پاکستان رینجرزسندھ کی خدمات کوسراہا اور ڈی جی رینجرزکو بحالی امن کے اقدامات میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔