اسکول آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے طالب علموں نے گورنرہائوس کادورہ کیا

جمعرات 8 نومبر 2018 18:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر سندھ گورنرہائوس کھلنے کے بعد اسکول کے بچوں کے لئے گائیڈڈ ٹورز کے ضمن میں اسکول آف انٹر نیشنل ایجوکیشن کے طالب علموں نے اساتذہ کے ہمراہ گورنرہائوس کے مختلف حصوں با الخصوص بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے زیر استعمال دفتر ،ذاتی اشیاء اور عمارت کے دیگر حصوں کا دورہ کیا، اس دوران بچوں کو قائد کے زیر استعمال اشیاء اور کمروں کی تاریخی اہمیت کے حوالہ سے تفصیلی آگاہ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اسکول کی جانب سے گورنرسندھ عمران اسماعیل کو انتظامیہ نے ڈیم فنڈ کے لئے عطیہ کا چیک پیش کیا ۔