Live Updates

گورنرخیبرپختونخواسے فاٹایوتھ جرگہ کے ایکزیکٹیوباڈی کے اراکین کی ملاقات

جمعرات 8 نومبر 2018 20:56

گورنرخیبرپختونخواسے فاٹایوتھ جرگہ کے ایکزیکٹیوباڈی کے اراکین کی ملاقات
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2018ء) گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان سے فاٹایوتھ جرگہ کے ایکزیکٹیوباڈی کے اراکین نے جمعرات کے روزپختونخواہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع کے معاملات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرگورنرخیبرپختونخوا نے وفد کوبتایاکہ قبائلی اضلاع کاانضمام تقریباً مکمل ہوچکاہے تاہم چندمسائل کاسامناہے جنہیں بہت جلد حل کرلیاجائیگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے سنجیدہ اوربہترین اقدامات اٹھارہے ہیں، قبائلی اضلاع میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔ گورنرخیبرپختونخواکاکہناتھاکہ سابقہ فاٹامیںاصلاحاتی عمل پاکستان تحریک انصاف کامنشور ہے، قبائلی اضلاع کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات سے مستفیدکرنے کیلئے پرعزم ہیں اور اس مقصدکی تکمیل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات