پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 9 نومبر 2018 11:59

پیپلز پارٹی رہنما فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 ستمبر 2018ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کا انٹرویو لینے والی خاتون اینکر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے ویب چینل کے لیے انٹرویو لینے والی ملزمہ اینکر شانزے رحمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے 20 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

وفاقی پولیس نے خاتون اینکر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے ہیں۔ پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ فیصل رضا عابدی سے انڑویو لینے والی خاتون اینکر کا تعلق کراچی سے ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تاہم وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سے ہی ملزمہ کے موبائل فونز بند ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف اشتعال انگیز انٹر ویو کے معاملے پر ''انسداد دہشت گردی'' عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی تھی۔

عدالت نے کیس کے مزید ملزمان کی چارج شیٹ جمع کروانے کا حکم دیا ۔ جس پر ویب ٹی وی کے مالک عدالت میں روپڑے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ایک ویب ٹی وی پر چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو دیا تھا جس پر تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد کے ایک اے ایس آئی کی مدعیت میں ایف آئی آر کاٹی گئی ۔ تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد نے ملزم کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کای ملزمان نے بعد از گرفتاری کی انسداد دہشت گردی کی عدلات میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کردی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔