Live Updates

پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے خواجہ آصف کا نام مسترد

عمران خان خواجہ آصف کا نام دیکھتے ہی برہم ہوگئے، خواجہ آصف منی لانڈنگ میں ملوث،خواجہ آصف کے نام پرمشاورت بھی کیوں کی گئی؟ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 9 نومبر 2018 17:35

پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے خواجہ آصف کا نام مسترد
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین شپ کیلئے خواجہ آصف کا نام مسترد کردیا۔ عمران خان خواجہ آصف کا نام دیکھتے ہی برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے نام پرمشاورت بھی کیوں کی گئی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قولی اسمبلی شہبازشریف کا نام بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مسترد کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے دونام پارلیمانی کمیٹی کو دیے تھے۔

تاہم آج جب وزیراعظم عمران خان کو پی اے سی کی سربراہی کیلئے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف کانام آیا ہے۔ ان ناموں سمیت دیگر ناموں پر مشاورت کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے خواجہ آصف کانام سنتے ہی مسترد کردیا۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ان کو کیسے پی اے سی کمیٹی کا چیئرمین بنایا جاسکتا ہے؟ ان کے نام پر مشاورت ہی کیوں کی گئی ہے؟ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے نام پر مشاورت بھی نہ کی جائے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے ڈی جی نیب لاہورکے متنازع انٹرویو کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے، اپوزیشن نے ایوان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی نیب کیخلاف کاروائی کی جائے، ڈی جی نیب نے خفیہ تحقیقات اور دستاویزات میڈیا پر دکھائیں،ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کی منشاء سے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کے متنازع انٹرویو کیخلاف اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی ہے۔

تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب نے ارکان اسمبلی کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش کی۔ ڈی جی نیب نے اپوزیشن ارکان کا میڈیا ٹرائل کیا۔ ڈی جی نیب نے خفیہ تحقیقات اور دستاویزات میڈیا پر دکھائیں۔ ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کی منشاء سے ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ڈی جی نیب کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خاں  نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ نیب آئین اور قانون کےمطابق کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم نے باربارکہا جس پر یقین نہیں تھا کہ حکومت کا نیب پرتسلط ہوسکتا ہے۔ ڈی جی نیب کے انٹرویو سے یقین ہو گیا حکومت کا نیب پہ تسلط ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بھی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ نیب صرف سیاسی انتقام اور ن لیگ کیخلاف کارروائیاں کرنے کیلئے ہے۔ سب کا احتساب نہیں صرف عملی طور پر ن لیگ کا احتساب ہو رہا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اگر محتسب کی ڈگری ہی جعلی ہو گی تو اس کا احتساب کیسے اصلی ہو گا۔ ایچ ای سی نے کہا کہ ڈگری کو غلطی سے ویریفائی کیا۔ ڈی جی نیب لاہور کی جعلی ڈگری کا معاملہ متعلقہ پلیٹ فارم پہ اٹھنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات