Live Updates

چین پاکستان کا بے لوث او ربا اعتماد دوست ہے،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی

چین پوری دنیا کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ،پاکستان غربت اور کرپشن کے خاتمے اور معیشت کی تر قی کیلئے چین کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے،قاسم خان سوری

جمعہ 9 نومبر 2018 19:04

چین پاکستان کا بے لوث او ربا اعتماد دوست ہے،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قا سم خان سوری سے نیشنل پیپلز کانگرس آف چائنہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیرمین Mr. Zhang Chunxianکی سر براہی میں NPCکی اسٹینڈنگ کمیٹی کے 15رکنی وفدنے جمعہ کے روز پا رلیمنٹ ہا وس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نیشنل پیپلز کانگرس آف چائنہ اور قومی اسمبلی آف پاکستان کے مابین روابط کو فروغ دینے اور دوطر فہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ چین پاکستان کا بے لوث او ربا اعتماد دوست ہے اور ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے دونوں ممالک کے عوام میں ایک دوسر ے کے لیے عزت و احتر ام کا رشتہ پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی آف پاکستان اور NPCکے مابین قریبی رابطے ہم آہنگی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی و سماجی تر قی میں چین کا کردار قابل تحسین ہے ۔ گوادر رپورٹ کی تعمیر او ر بلوچستان میں دیگر ترقیاتی منصوبوںکا اجراء چین کا بلوچستان کی تر قی و خوشحالی میں گہری دلچسپی کا مظہر ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اور اپنے عوام کو غربت سے نکالا ہے پوری دنیا کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

پاکستان بھی ملک سے غربت اور کرپشن کے خاتمے اور معیشت کی تر قی کے لیے چین کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ رشتے کا عملی ثبوت ہے اوراس کی تکمیل سے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آ غاز ہوگا موجودہ حکومت سی پیک منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل چاہتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دور ہ چین کے دوران چینی قیادت کی طر ف سے وزیر اعظم عمران خان کا جس پرتپاک انداز میں استقبال کیا گیا وہ قابل ستائش ہے ۔ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میںملک سے غربت ، کرپشن اور ملکی میعشت کو مستحکم بنانے کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔

نیشنل پیپلز کانگرس آف چائنہ (NPC) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیرمین Mr. Zhang Chunxian نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اہم علاقائی و عالمی فورمز پر ہمیشہ چین کے موقف کی حمایت کی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ چین پاکستان سے غربت اور بے روز گاری کے خاتمے اور ملکی میعشت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔

انہو ں نے کہا کہ ملک سے غربت اور کرپشن کے خاتمے کے لیے قانون ساز اداروں اور سیاسی قیادت کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے NPCاور قومی اسمبلی کے مابین قریبی رابطوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسر ے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع ملے گا۔ نیشنل پیپلز کانگرس آف چائنہ (NPC) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیرمین نے ڈپٹی سپیکر کو چین کا دورہ کر نیکی بھی دعوت دی۔بعد ا؛زاں ڈپٹی سپیکر نے و فد کے اراکین کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات