غیر ملکی اخبار نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی تصدیق کر دیے جانے کا دعویٰ کردیا

اخبار کے مطابق ایک پائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل اسرائیلی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا اور تین افراد کو خصوصی گاڑی میں وہاں سے لے جایا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 نومبر 2018 21:46

غیر ملکی اخبار نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی تصدیق کر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2018ء) غیر ملکی اخبار نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی تصدیق کر دیے جانے کا دعویٰ کردیا، اخبار کے مطابق ایک پائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل اسرائیلی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا اور تین افراد کو خصوصی گاڑی میں وہاں سے لے جایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مبینہ طور پر اسرائیلی طیارے کی آمد کا معاملہ تاحال حل نہیں ہو پایا۔

حکومت پاکستان اور متعلقہ ادارے کسی بھی اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔ تاہم اب ایک غیر ملکی اخبار نے اس معاملے پر نیا دعویٰ کر دیا ہے۔ غیر ملکی اخبار مڈل ایسٹ آئی کے مطابق اسرائیلی طیارے کی پاکستان میں لینڈنگ کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق ایک پائلٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے طیارے کی لینڈنگ سے قبل اسرائیلی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر اترا اوراس کے سامنے تین افراد طیارے سے اترے اور پھر ان کو خصوصی گاڑی میں وہاں سے لے جایا گیا۔

اخبار کا مزید دعویٰ ہے کہ ائیرپورٹ کے عملے کے تین افراد نے بی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی طیارہ ائیرپورٹ پر اترا تھا۔ تاہم اخبار نے یہ دعویٰ کرنے والے پائلٹ اور ائیرپورٹ ملازمین کے نام ظاہر نہیں کیے۔ دوسری جانب کئی ماہرین کہہ چکے ہیں کہ تمام تفصیلات دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔ واضح رہے کہ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر 27 اکتوبر کو اپنے ایک پیغام میں اسرائیلی اخبار کے ایڈیٹر نےکچھ تصاویر بھی شئیر کیں اور کہا کہ ایک طیارہ اسلام آباد لینڈ کیا۔

پروازوں کی آمدورفت یا لائیو ایئر ٹریفک پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار پر اس پرواز کے اسلام آباد آمد اور دس گھنٹے بعد پرواز کے ثبوت موجود ہیں۔ تاہم اس حوالے سے پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی کہ آخر طیارے میں سوار ہو کر کون پاکستان گیا ؟
یہی بات ایک اور غیر ملکی اخبار نے بھی ٹویٹر پر اس دعوے کو بریکنگ نیوز بنا کر شئیر کیا۔ اور کہا کہ اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک ایسے ملک کا خفیہ دورہ کیا ہے جس کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا اور کئی سولاات اُٹھائے گئے۔