Live Updates

میں عمران خان کو ایک شخص کے پاس گھسیٹ کر لے کر گیا

عمران خان نے مدینہ کی ریاست پر پاکستان بنانے سے متعلق بتانے والے شخص سے اچانک ملنا کیوں چھوڑ دیا؟ معروف صحافی ہارون الریشد نے بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 11:05

میں عمران خان کو ایک شخص کے پاس گھسیٹ کر لے کر گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اکتوبر2018ء) عمران خان نے مدینہ کی ریاست پر پاکستان بنانے سے متعلق بتانے والے شخص سے اچانک ملنا کیوں چھوڑ دیا؟ معروف صحافی ہارون الریشد نے بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ یہ دنیا خیر و شر کی کشمکش کے لیے بنائی گئی ہے۔مغرب کے ایسے بہت سے ادارے ہیں جن سے سیکھا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ کی طرز پر ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن عمران خان صرف سماجی انصاف کی بات کرتے ہیں۔عمران خان کو کیا پتہ مدینہ کی ریاست کیا ہوتی ہے۔جو آدمی عمران خان کو یہ بتا سکتا تھا میں اس کے پاس عمران خان کو دس بار گسیٹ کر لے کے گیا جیسے ایک نالائق طالب علم کو لے کر جایا جاتا ہے لیکن عمران خان نے اس شخص سے ملنا چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اس شخص سے تب ملنا چھوڑا جب اس نے عمران خان کو کہا کہ طالبان ظالم اور قاتل ہیں، تمھارے دل میں طالبانوں کے لیے جو نرم گوشہ ہے یہ بلکل غلط ہے۔اسلام سچائی کا نام ہے اور اسلام مکمل عدل ہے۔ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ جو اصل مدینہ کی ریاست ہے وہ دوبارہ کبھی نہیں بنے گی۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو مدینہ طرز پر بنانے کا اعلان کیا تھا،اسی متعلق کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست بنانے کا حکومتی اعلان خوش آئند ہے مگر ابھی تک حکومت نے ایک قدم بھی ایسا نہیں اٹھایا جس سے کہا جاسکے کہ حکمران واقعی پاکستان کو اسلامی ریاست بنانا چاہتے ہیں ۔

مدینہ کی ریاست کے حکمران اپنی ذات سے بڑھ کر عام شہریوں کے آرام و سکون کا خیال رکھتے تھے مگر موجودہ حکومت نے آتے ہیں بجلی گیس اور تیل مہنگا کرکے عام آدمی کو پریشان کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات