Live Updates

شہریارآفریدی کی پروٹوکول دینے پر ڈی پی او میانوالی کی کلاس

تمام شہریوں سے ایک جیسا سلوک کیا جائے، ہم بھی عام مخلوق ہیں، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 نومبر 2018 20:26

شہریارآفریدی کی پروٹوکول دینے پر ڈی پی او میانوالی کی کلاس
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 نومبر 2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پروٹوکول دینے پر ڈی پی اومیانوالی کی کلاس لے لی، انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں سے ایک جیسا سلوک کیا جائے، کسی کو کسی پر کوئی اہمیت نہ دی جائے، ہم بھی عام مخلوق ہیں، آئندہ پروٹوکول نہ دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی آج پروٹوکول دینے پر ڈی پی اومیانوالی پر برہم ہوگئے۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ ہمیں پروٹوکول نہ دیا جائے۔شہر یار آفریدی نے کہا کہ کسی میں فرق نہیں ہونا چاہیے۔حکومتی نمائندے کوئی آسمانی مخلوق نہیں ہیں۔ سب سے یکساں سلوک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت وی آئی پی کلچر کے سخت خلاف ہے۔ہماری حکومت دوسروں سے اسی چیز پر مختلف ہے کہ ہم کہتے ہیں عام شہریوں کو بھی عزت دی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی پی او کوپروٹوکول کیلئے آئندہ روڈ بلاک نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن مہم کے دوران پروٹوکول نہ لینے اور سادگی کفایت شعاری کا کلچراپنانے کا نعرہ لگایا تھا۔جس پرپی ٹی آئی کے کچھ وزراء نے عملدرآمد بھی کیا ہے۔ جبکہ بہت سارے وزراء ابھی بھی پروٹوکول کے ساتھ نکلتے اور تقریبات میں بھی پروٹوکول لیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا تھا کہ عام شہریوں کی طرح سفر کریں گے۔

لیکن وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹر پر آتے جاتے ہیں ، اسی طرح انہوں نے حکومت کے پہلے سو دنوں میں غیرملکی دورے نہ کرنے کا اعلان کیا لیکن اس کے برعکس وزیراعظم اور ن کی کابینہ کے لوگوں نے غیرملکی دورے بھی کیے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اور افسران پر غیرملکی دوروں پر پابندی عائد کردی ہے۔وفاقی وزراء بھی ایک سال میں صرف تین غیرملکی دورے کرسکیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات