انیل مسرت نے24 ہزار 300ارب کا تخمینہ دیا، مصدق ملک
کیا انیل مسرت 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے پیسے دیں گے؟ عمران خان کی ٹیم میں نااہلی، بدانتظامی اور بدنیتی ہے،700 ارب منی لانڈرنگ کا ایک اور جھوٹ بولا گیا ہے، اگر سچ ہے توعوام کوثبوت دکھائیں۔ ن لیگی رہنماؤں مصدق ملک اور مفتاع اسماعیل کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 13 نومبر 2018 15:55
(جاری ہے)
ملک میں مہنگائی اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ حکومت ہے۔
اکتوبر میں مہنگائی چار فیصد تک بڑھ گئی۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 90 ڈالر سے کم ہوکر70 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ لیکن پاکستان میں پٹرول مہنگا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ممالک سے پیسے آگئے ہیں توآئی ایم ایف کے پاس کیوں جارہے ہیں۔ان سب معاملات کے باوجود کہتے ہیں بحران ٹل گیا ہے۔اگر بحران ٹلا نہیں تواعتراف کریں ہم ناکام ہوگئے ہیں۔ بحران ٹل گیا ہے تو14ارب روپے دوبارہ خزانے میں ڈالیں۔غلط بیانی کی وجہ سے معیشت متاثر ہورہی ہے۔ شرح سود 2 تہائی تک بڑھ چکی ہے۔ مفتاع اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی گاڑیوں کے پٹرول کا خرچہ کہاں سے آتا ہے؟ عمران خان تفصیلات قوم کے سامنے رکھیں۔ خان صاحب نے ایک لاکھ 47 ہزار روپے کا ٹیکس بھرا ہے۔ خان صاحب بتائیں ان کے پاس پیسے کہاں سے آتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ مالی اور باورچی کے نام پر اکاؤنٹس کھولنے والوں کا بھی احتساب کریں۔ بے نامی اکاؤنٹس والو ں کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ مصدق ملک نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم میں نااہلی ، بدانتظامی اور بدنیتی ہے۔ حکومت کا 100روزہ ایجنڈا سیاسی گفتگو ثابت ہوا۔ کیا حکومت نے 90 ارب کے جونئے ٹیکس لگائے ان کوختم کیوں نہیں کررہی ہے؟ کہا گیا کہ سی پیک سے ایک پیسا نہیں کاٹا، واقعی ہی نہیں کاٹا۔ لیکن نیشنل ہائی وے کے فنڈ سے 25ارب کاٹا گیا۔اب بتائیں کہ ایل این جی معاہدوں میں کیا مسئلہ ہے؟مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.