پشاور یونیورسٹی نے پیوٹا انتخابات کی حتمی فہرست کل جاری کی جائے گی

بدھ 14 نومبر 2018 14:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے 29نومبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ ریٹرننگ افسر پروفیسر ڈاکٹر نیازمحمد خان نے انتخابی امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی ہے۔ حتمی فہرست جمعرات 15نومبر کو جاری کی جائیگی۔