ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے کارروائی کے دوران 5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 14 نومبر 2018 15:48

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) ایکسائز انٹیلی جنس بیورو نے ایک کارروائی کے دوران 5 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایکسائز انٹیلی جنس کے انسپکٹر ندیم خان نے بمعہ نفری تھانہ میرپور کی حدود نزد ایبٹ آباد پبلک سکول پر ناکہ کے دوران ایک ٹیوٹا ہائی ایس کو رکنے کا اشارہ کیا۔ گاڑی میں موجود ایک مشتبہ شخص سلمان ولد شاہجہان سکنہ تہکال پشاور سے دوران تلاشی پانچ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے مقدمہ درج کرنے کے بعد تھانہ میرپور پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔