کراچی کی تعمیر میں پختون بھائیوں کا خون پسینہ شامل ہے، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی نہیں ہوگی، میئر کراچی وسیم اختر
حکومت سندھ صدر میں متاثرین کو متبادل دینے کے لئے غور کر رہی ہے جبکہ کے ایم سی اپنے کرایہ داروں کو دیگر مارکیٹوں میں جگہ دے گی، ایمپریس مارکیٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت
بدھ 14 نومبر 2018 22:54
(جاری ہے)
میئر کراچی نے ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور صدر کے دیگر علاقوں کا معائنہ کیا اور ملبہ اٹھانے کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے میئر کراچی کو تمام صورتحال اور ہونے والے کاموں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ کے چاروں طرف تجاوزات کو صاف کردیا گیا ہے اور ملبہ اٹھانے کا کام چند دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔
میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ صدر میں بعض لوگوں نے زبردستی سرکاری زمین پر قبضہ کرکے کئی منزلہ عمارتیں تعمیر کردی تھیں، کے ایم سی نے 4x4 کی جگہ دی تھی لیکن یہاں گودام، برف کی فیکٹریاں ،مسافر خانے اور ہوٹل کہاں سے تعمیر ہوگئے، لوگوں نے تو یہاں گھر تعمیر کرلئے تھے وہ تمام لوگ قابضین تھے جن کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ صدر کی مرکزی جگہ ہے اس کی اصل شکل بحال کردی گئی ہے جو یہاں اصل متاثرین ہیں حکومت سندھ ان کے لئے کوئی دوسری جگہ متعین کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ کرایہ داروں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی دوسری مارکیٹوں میں جگہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو اصل متاثرین ہیں ان کا حق نہیں مارا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد دیگر جگہوں پر کارروائی ہوگی، ایکسپو سینٹر کے سامنے یونیورسٹی روڈ، چڑیا گھر کے اطراف اور پارکوں میں تعمیرات کرنے والوں سے کہتے ہیں کہ فوراً تجاوزات ازخود ختم کردیں بصورت دیگر بلدیہ عظمیٰ کراچی ان مقامات پر جلد کارروائی کرے گی اور تجاوزات قائم کرنے والے اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ دریں اثناء میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے شہر کے تمام علاقوں اور چھ اضلاع میں انسداد تجاوزات مہم شروع کردی ہے، بدھ کو شہر کے تمام علاقوں کے چوراہوں اور مارکیٹوں میں بینرز لگائے گئے اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس میں قابضین سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایسے تمام قابضین جنہوں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر کاروبار جاری رکھا ہوا ہے یا قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سن شیڈ نصب کئے ہوئے ہیں وہ توڑ دیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اگلے چند دنوں میں شہر بھر میں آپریشن شروع کردے گی اور اگر کسی بھی قابضین کا جو نقصان ہوگا تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.