کراچی، حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا، ڈرائیورزخمی

جمعرات 15 نومبر 2018 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے حسن اسکوائرکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈرائیورزخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر الٹ گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں پیچھے سے آنیوالی کار واٹر ٹینکر سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں ٹینکر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار فیملی محفوظ رہی ہے۔