سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

جمعرات 15 نومبر 2018 20:25

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی ۔70 سے زائد لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے پولیس، رینجرز، سندھ حکومت اور دیگر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا شہریوں کو جلد بازیاب کرایا جائے ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کی بازیابی کے لیے موثر اقدامات کریں،عدالت نے حکم دیا کہ شہری عظیم، سجاد اور قیوم کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا جائے، جبکہ عدالت نے شہری محمد ادریس اسماعیل، عبدالجبار اور دیگر سے متعلق جے آئی ٹی کرانے کا حکم دیا گیا جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس ہر پہلو سے لاپتا افرادکی گمشدگی کے معاملے کو جانچے، درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

بعد میں لاپتا ہوگئے،لاپتا شہریوں کو جلد بازیاب کرایا جائے۔