Live Updates

ماضی کے حکمرانوں کے معیار زندگی اور جائیدادیں بنیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا ،ْ فیصل جاوید

جمعرات 15 نومبر 2018 22:20

ماضی کے حکمرانوں کے معیار زندگی اور جائیدادیں بنیں، احتساب کا عمل جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے معیار زندگی اور جائیدادیں بنیں، احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جن لوگوں نے تیس سال ملک کو چلایا، کرپشن کی انتہا کی، ملک کو قرضوں میں جکڑ کر خود بیرون ملک بھی جائیدادیں بنانے میں کامیاب ہوئے، وہ اپنی غلطی اور ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں کریں گے تو آگے کیسے بڑھیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے احتساب کے نام پر پارٹی بنائی اور کرپشن کے خاتمے کی بنیاد رکھی، کسی صورت احتساب کا عمل نہیں رکے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے جس میں عالمی سطح پر سکالرز شرکت کریں گے، وزارت مذہبی امور اس کی میزبانی کرے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف 2018ء کے عام انتخابات کے حوالے سے قائم کی گئی، پارلیمانی کمیٹی سے نہیں بھاگ رہے، اس حوالے سے اپوزیشن بھاگ رہی ہے، 2013ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے چار حلقے کھولنے کی بات کی لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صاف انکار کر دیا اور انصاف کے لئے ہر فورم پر گئے مگر کسی سے انصاف نہیں ملا، اس کے بعد تحریک انصاف نے احتجاج کا راستہ اختیار لیکن اپوزیشن حوصلے سے کام لے، حکومت بنے دو ماہ ہوئے ہیں، ابھی کمیٹی کا قیام ہوا ہے، اس کو کام کرنے دیا جائے تاکہ کسی نتیجہ پر پہنچا جا سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات