فیض آباد دھرنا کیس: اٹارنی جنرل کی غیر موجودگی پر عدالت کا اظہار برہمی
اگر حکومت اس کیس کو نہیں چلانا چاہتی تو عدالت کو بتا دے‘بتایا جائے کیس دفن کر دیتے ہیں:سپریم کورٹ
جمعہ 16 نومبر 2018 16:50
(جاری ہے)
سماعت کے آغاز پر ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت سے درخواست کی کہ اٹارنی جنرل موجود نہیں، لہذا سماعت ملتوی کر دی جائے جس پرجسٹس فائز عیسی نے برہم ہو کر ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل کدھر ہیں انکی مرضی ہے آئیں یا نہ آئیں.ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل لاہورمیں ہیں،انہیں چیف جسٹس نے ہدایت دی تھی کچھ کیسز میں وہاں آئیں.جسٹس قاضی فائز عیسی نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی تصیح کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نہیں عدالت ہدایات دیتی ہے،ہم بھی تو عدالت ہیں اور یہ تاریخ بھی اٹارنی جنرل کی خواہش پر دی تھی،پاکستان بند ہو گیا اس سے اہم کیس کیا ہو سکتا ہی.
جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ یہ مذاق نہیں ہے، اٹارنی جنرل کو تنخواہ کون دیتا ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے اٹارنی جنرل کو تنخواہ ملتی ہی.جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ٹیکس سے تنخواہ ملتی ہے تو وہ جوابدہ ہیں،اگر حکومت اس کیس کو نہیں چلانا چاہتی تو عدالت کو بتا دے،بتایا جائے کیس دفن کر دیتے ہیں. پاکستان کو فعال ریاست بنانا ہے یا اسے ہجوم نے چلانا ہے،بتا دیں پاکستان کو قانون کے زریعے چلانا ہے یا اسٹریٹ پاور سی. یاد رہے کہ آئینی ترمیم الیکشن بل 2017 میں حلف نامے کے الفاظ کو تبدیل کیے جانے پر تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر 22 روز تک دھرنا دیا گیا، مظاہرین کے خلاف ایک آپریشن بھی کیا گیا، جس کے بعد ایک معاہدے کے بعد دھرنا اختتام پذیر ہوا.مظاہرین کے مطالبے کے بعد اس وقت کے وزیر قانون زاہد حامد کو عہدے سے استعفی دینا پڑا. فیض آباد دھرنے میں اسلام آباد پولیس کا کل خرچہ 19 کروڑ 55 لاکھ روپے آیا جبکہ میٹرو اسٹیشن کی توڑ پھوڑ اور بندش کے باعث قومی خزانے کو 6 کروڑ 60 لاکھ روپے کا نقصان بھی ہوا.مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.