Live Updates

ملک میں تعمیر وترقی کادورشروع ہوچکا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان اورانکی ٹیم دن رات عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات خسرو بختیار

اتوار 18 نومبر 2018 00:40

رحیم یارخان۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات مخدوم خسروبختیار نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیر وترقی کادورشروع ہوچکا ہے‘ وزیر اعظم عمران خان اورانکی ٹیم دن رات عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام اپنے حسین خواب پورے کریگی،ملک میںجاری کرپشن کیخلاف آپریشن کی عوام بھرپور داد دے رہی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آبادمیں رحیم یارخان کے ،ڈپٹی کنونیئرانصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن سائوتھ پنجاب مون چوہان،رہنماپاکستان تحریک انصاف عدنان سنی چوہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے ایک ایک وعدے کی پاسداری کریگی وہ وقت دورنہیں جب موجودہ حکومت تاجر،کسان،مزدورخوشحال ہونگے۔

(جاری ہے)

مخدوم خسروبختیار نے مزیدکہا کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘کرپشن نے ملکی معیشت کوتباہ کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کوبہتری کی جانب لیکرجارہے ہیں‘ کرپشن کیخلاف آپریشن بلاامتیاز جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کوایک بہتراورترقی یافتہ پاکستان دیکرجائیگی۔ اس موقع پرمون چوہان اورسنی چوہان نے مخدوم خسروبختیارکورحیم یارخان کی سیاسی صورتحال اورعوامی مسائل بارے آگاہ کیا۔اس موقع پرشکورچوہان،بائواعجازاحمد،میاں رمضان ودیگربھی موجودتھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات