Live Updates

قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا‘ کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا‘رہنما پی ٹی آئی

اتوار 18 نومبر 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہماضی کے حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے‘ ہماری حکومت عوام کو اس مشکل سے نجات دلانے کے لیے نبرآزما ہے‘عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے تھوڑا سا مشکل وقت گزارنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے پارٹی آ فس میں کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے مزید کہاکہسابقہ حکمران قوم کو کھربوں ڈالر کے قرضے میں دھکیل کر چلے گئے وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ ضرور پورا کریں گے ‘عمران خان ذاتی مفادات کے نہیں بلکہ ملک کیلئے وزیراعظم بنے، قوم کو تھوڑا سا مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا کیونکہ عمران خان کامیاب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو این آر او نہیں ملے گا‘ کرپٹ مافیا کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات