ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات سے بچا جا سکتا ہے،امیر شیخ

دہشتگردی سے زیادہ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں، زیادہ ترحادثات جلدبازی کی وجہ سے ہوتے ہیں، کراچی پولیس چیف

اتوار 18 نومبر 2018 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔اتوارکو کراچی کے ساحل سی ویوپرکراچی میں ٹریفک حادثات سے بچا ئوکے لئے آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ دہشتگردی سے زیادہ شہری ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیں، زیادہ ترحادثات جلدبازی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرٹریفک قوانین پرعمل کیاجائے تو کئی قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو بھی پیغام دیاکہ اپنے پیاروں کی خاطر موٹرسائیکل اور گاڑی احتیاط سے چلائیں۔ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ کراچی میں 60 فیصد ڈرائیوروں کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے۔واک میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی