Live Updates

حکومت نے علیمہ خان کو کوئی این آر او نہیں دیا، افتخار درانی

علیمہ خان کے این آر او سے متعلق ان سے ہی پوچھا جائے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کی گفتگو، علیمہ خان نے اپنی جائیداد میں 25 فیصد ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کی رقم ادا کی ہے،اپوزیشن نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کررکھا ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 نومبر 2018 20:22

حکومت نے علیمہ خان کو کوئی این آر او نہیں دیا، افتخار درانی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا، علیمہ خان نے اپنی جائیداد میں 25فیصد ٹیکس اور 25فیصد جرمانے کی رقم ادا کی ہے،اپوزیشن نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کا نیب کے پاس ریفرنس بھجوا رہے ہیں، ہم نیب کا کام نہیں کررہے ہیں، ہم نے تو کیس کے بارے میں بتایا ہے۔

ہم نے شہبازشریف اور وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کی تحقیق کرلی ہے ، مزید تحقیق کیلئے کیس نیب کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر کسی سرکاری تقریب میں جاتے ہیں توسرکاری دورہ ہوگا اور اگر انہوں نے صرف پارٹی کا اجلاس کیا ہے تو سرکاری دورہ نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا نام اس لیے بھیجا کہ وہ سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتیں۔

انہوں نے ایک سوال ”جہاز کے بارے میں ملٹری سیکرٹری اجازت دیتا ہے کہ جہاز کہاں جائے گا؟، کیا کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا ہے؟“دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ یا گورنر بارے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ تاہم ابھی شہباز شریف کا نام ہی سرفہرست ہے۔انہوں نے علیمہ خان کو این آراو دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ سوال آپ علیمہ خان سے پوچھ سکتے ہیں۔

علیمہ خان کو حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا۔ واضح رہے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں بے نامی دار پراپڑٹی نکلی ہے۔جس پرعلیمہ خان نے صاف انکار کیا کہ ان کی جائیداد نہیں ہے۔ تاہم علیمہ خان نے اپنی جائیداد میں 25فیصد ٹیکس اور 25فیصد جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔ علیمہ خان کے اس اقدام پراپوزیشن نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے نزدیک علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجا جائے ملک میں دوقانون نہیں چلنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات