Live Updates

حیات آباد میں دوکانوں کے کرایوں کا نظام یونیورسٹی آف پشاور کے طرز پر کیا جائے‘ عمران خان سالارزئی

پیر 19 نومبر 2018 15:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی حیات آباد کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی کو بڑھا رہی ہے ‘یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نائب ناظم حیات آباد عمران خان سالارزئی نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیات آباد میں دوکانوں کو بولی کے ذریعے کر ایہ پر دینے سے مہنگائی مزید بڑھے گی جس مارکیٹ کا اوسط کرایا 25,30 ہزار تھا اب وہ ایک لاکھ اور ایک لاکھ بیس تک پہنچ گیا جس کا براہ راست اثر مہنگائی کی صورت میں عوام پر پڑھے گا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اوروزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ دوکانوں کے کرایوں کا نظام یونیورسٹی آف پشاور کے طرز پر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات