پاکستان میں ٹی10 لیگ کی تشہیری مہم تیزی کردی گئی
کراچیئنز کا نام تبدیل کرکے سندھیز، کیرالہ کنگز کا نام تبدیل کر کے کیرالہ نائٹس کر دیا گیا منیجنگ ڈائریکٹر ٹی 10 لیگ سعد اللہ خان کی پریس کانفرنس
منگل 20 نومبر 2018 01:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فیصلے سے پاکستان میں ٹی 10 لیگ کے فروغ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور اب لیگ انتظامیہ ٹی 10 لیگ کی مقبولیت میں اضافے کے لئے تشہری مہم بھرپور طریقے سے چلا سکے گی۔
سعد اللہ خان نے کہا کہ ٹی 10 لیگ انتظامیہ پاکستان میں کرکٹ کا فروغ چاہتی ہے اور اس کی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرز پاکستان آئیں تاکہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ کے دورازے کھل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی بھرپور کوششیں کر رہا ہے، اس ضمن میں ٹی10 لیگ انتظامیہ پوری طرح پی سی بی کے ساتھ ہے اور ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے۔ سعد اللہ خان نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون کی بدولت پاکستانی کرکٹ اسٹارز ٹی10 لیگ میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور وہ شارجہ میں کھیلے جانے والی ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں اپنے شاندار کھیل سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کریں گے، پاکستانی کرکٹرز کے پرستاروں میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ دیگر ممالک کے شائقین بھی شامل ہیں جو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی10 لیگ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور یہ شیڈول کے مطابق شروع ہو گی، اس بار چونکہ ٹورنامنٹ کا دورانیہ اور میچوں کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے اضافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، لیگ کو شفاف بنانے کے لئے بھی بھرپور کوششیں کی گئی ہیں، ٹی 10 لیگ کا پہلا ایڈیشن کرپشن سے پاک تھا جس کی گواہی آئی سی سی کا انٹی کرپشن یونٹ پہلے ہی دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ کی رپورٹ کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیگ انتظامیہ اپنے دوسرے ایڈیشن کو پہلے ایڈیشن سے زیادہ صاف و شفاف بنانے کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے اضافی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی کو بھی اس پر انگلی اٹھانے کا موقع نہ ملے اور یہ دنیا کی سب سے صاف ستھری اور کرپشن سے پاک لیگ قرار پائے۔ یاد رہے کہ21 نومبر سی2 دسمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 10 لیگ کے دوسرے سیزن میں29 میچز کھیلے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.