پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور کے درمیان ٹریک کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ طے پا گیا
پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے، ہم اسے آگے لے جانا چاہتے ہیں، شیخ رشید احمد ہمارے 1700 کلومیٹر ٹریک کی پٹڑی آج بھی ویران پڑی ہے،آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے، زندہ رہا تو ایک لاکھ ملازمتیں دے کر جاؤں گا،مجھے خطرہ ہے زرداری کہیں بلاول کی سیاست بھی نہ لے ڈوبیں، نوازشریف کی پوری کوشش ہے ان کی سیاست چاہے ختم ہو، مریم کی سیاست بچ جائے،عمران خان نے بہت محنت کی ہے، حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں، وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس
منگل 20 نومبر 2018 20:40
(جاری ہے)
اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کی دوستی پر بھروسہ کرتے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان میں ریل سروس بہت پیچھے رہ گئی ہے، ہم اسے آگے لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 23 نومبر کو وزیراعظم چار ٹرینوں کا افتتاح کریں گے ، انہوں نے لاہور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت قبول کی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا خواب پورا ہو رہا ہے ، 14 سال پہلے اس منصوبے کا سوچا تھا، ہمارے 1700 کلومیٹر ٹریک کی پٹڑی آج بھی ویران پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف وقت کی ضرورت ہے، ہم اپنی ضرورت کے تحت اس کے پاس جارہے ہیں ،آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کڑوی گولی کھانی پڑجاتی ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 11 دسمبر کو ریلوے میں 10 ہزار ملازمتوں کا اشتہار دیا جارہاہے، زندہ رہا تو ایک لاکھ ملازمتیں دے کر جاؤں گا۔وزیر ریلوے نے سابق صدر کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ زرداری نے کمیشن نہ کھائی ہوتی تو آج ریلوے کا محکمہ کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا، مجھے خطرہ ہے زرداری کہیں بلاول کی سیاست بھی نہ لے ڈوبیں، آنیوالے وقت میں زرداری اور بلاول کی سیاسی راہیں جدا نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پوری کوشش ہے ان کی سیاست چاہے ختم ہو، مریم کی سیاست بچ جائے، چیئرمین سینیٹ بہت اچھے آدمی ہیں، ہم سیاستدان لوگوں سے غلط بیانی کرتے رہتے ہیں۔ایک سوال پرشیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے بہت محنت کی ہے، حکمت عملی کی تبدیلی یوٹرن نہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.