پی سی بی کو ایک اور جھٹکا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کر دیا
سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 18:56
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کی درخواست کو کیوں خارج کیا گیا ہے اس حوالے سے تفیصلی فیصلے کے مندرجات کے بعد ہی علم ہوسکے گا۔
اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ثالث عدالت میں کیس چلنے کے دوران اخراجات ہوئے۔ونود رائے کا کہنا تھا کہ کیس کےاخراجات پاکستان کرکٹ بورڈکوبرداشت کرنا ہوں گے۔ خیال رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 2014ءمیں متنازع بگ تھری کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان چھ سیریز ہونا تھی جن میں 14 ٹیسٹ 30 ون ڈے انٹر نیشنل اور 12 ٹی ٹونٹی شامل تھے لیکن بھارتی بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔پی سی بی نے آئی سی سی میں دائر اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ 2014ءمیں ہونے والے معاہدے کے بعد اگر پاکستان بھارت کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلا تو پاکستان کو سیریز نہ ہونے سے بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی اپیل میں بھارت پر 70 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی درخواست کی تھی تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکے،بھارتی بورڈ کا موقف رہا ہے کہ ان کی حکومت سیریز کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی نے پاکستان کی اپیل پر تین روز سماعت کی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کی اپیل کو مسترد کردیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وہٹل پرچیتے نے حملہ کردیا
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.