اے خدا یہ التجا ہے میری ۔۔۔موت آئے تو اس طرح آئے

صوبائی وزیر اطلاعات نے نعت پڑھ کر حاضرین سے داد سمیٹی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 23:57

اے خدا یہ التجا ہے میری ۔۔۔موت آئے تو اس طرح آئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-20 نومبر 2018ء ) :صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خوبصورت انداز میں نعت پڑھ کر حاضرین کے دل موہ لئیے۔تفصیلات کے مطابق عید میلادالنبی کی پرنور محافل جاری و ساری ہیں۔بازاروں اور گلیوں کو بھرپور انداز میں سجا دیا گیا ہے یوں لگ رہا ہے جیسے زمین و آسمان نور سے جگمگا اٹھے ہیں۔اس حوالے سے مختلف محافل منعقد کی جارہی ہیں۔

اس مرتبہ حکومت کی جانب سے بھی عید میلاد کو بھر پور انداز سے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد حکومتی وزراء اور عہدیدار مختلف محافل میں شریک ہو رہے ہیں،اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے خوبصورت انداز میں نعت پڑھ کر حاضرین کے دل موہ لئیے۔ 
جنت اچھی جگہ ہے لیکن اپنے دل کو پسند ہے مدینہ
 ہم نہ جائیں گے کوئے نبی کو چھوڑ کر،جس کو جانا ہے جنت میں جائے
 اے خدا یہ التجا ہے میری موت آئے تو اسطرح آئے جان نکلے
 قدموں میں نبیﷺ کے اور مجھکو وہیں دفنایا جائے
 فیاض الحسن چوہان نے نعت پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو محبت رسالت سے منور کیا تو حاضرین بھی ان کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

واضح ہو کہ آج پورے ملک میں عید میلاد النبیﷺ پورے جوش و خروش سے منائی جائے گی۔اس موقع پر عاشقان رسول ﷺ کی جانب سے عمارات پر چراغاں کیا جائے گا اور رات بھر محافل برپا ہوں گی جبکہ کل صبح ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے جو اس موقع پر اپنے مقررہ روٹس سے گزرتے ہوئے اپنی منزل پر جاکر اختتام پذیر ہوں گے۔اس موقع پر عاشقان رسالت کی جانب سے نذر و نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے جلوسوں اور محافل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے زبردست انتظامات کئیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :