ویوو نے پاکستان میں 20 میگاپکزل اے آئی سیلفی کیمرہ سے مزین سمارٹ فون Y95 متعارف کروا دیا

ویوو کا یہ درمیانی قیمت کا فون اپنے بہترین فیچرز کی بنیاد پر صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

zeeshan aziz سید ذیشان عزیز بدھ 21 نومبر 2018 15:27

ویوو نے پاکستان میں 20 میگاپکزل اے آئی سیلفی کیمرہ سے مزین سمارٹ فون ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 نومبر2018ء)   ویوو نے آج پاکستان میں اپنا نیا سمارٹ فون Y95  متعارف کروایا ہے، یہ نیا فون  ویوو کے مشہور وائی سیریز میں ایک نیا اضافہ ہے۔ جو اب 20 میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ اور پشت  پر 13+2 میگاپکزل ڈؤل کیمرہ  سے مزین ہے تاکہ صارفین کسی بھی وقت بہترین تصاویر اور سیلفیز کھینچ سکیں۔  ویوو کا یہ درمیانی قیمت کا فون اپنے بہترین فیچرز کی بنیاد پر صارفین کو ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔

فون میں سنیپ ڈریگن کے اکٹا کور پراسیسر کے ساتھ  4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری موجود ہے اور اس میں ڈول سم فور جی ایل ٹی ای کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کی 4030 ملی ایمپئر آور بڑی بیٹری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ بہت سے ایپس ، انٹرنیٹ اور گیمز چلانے کے بعد بھی آپ کے فون کی بیٹری کم نہ ہو۔

(جاری ہے)

  اس کا دلکش تھری ڈی باڈی  ڈیزائن   دوبہترین رنگوں سٹاری نائٹ اور نیبیو لا پرپل کے ساتھ ساتھ  6.22 انچ بڑی ہالو فل ویو ڈسپلے سکرین پر مشتمل ہے ۔

فون میں موجود بہترین ہارڈوئیر کنیکٹویٹی کی بہترین آپشنز ، وائی فائی، جی پی ایس، بلیوٹوتھ، یو ایس بی OTG، فیس ان لاک، فنگرپرنٹ سکینر اور بہت سے نت نئے فیچرز سے مزین ہے۔ جن کی تفصیل کچھ یوں ہے:

6.22 انچ ہالو فل ویو ڈسپلے
20 میگا پکزل اے آئی سیلفی کیمرہ
13+2 میگاپکزل ڈول کیمرہ اور PDAF 
1.95گیگا ہرٹز کوالکام سنیپ ڈریگن 439 اکٹا کور پراسیسر
4گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری
4030 ملی ایمپئرآؤر بیٹری
فیس ایکسس اور پشت پر فنگر پرنٹ سکینر
ڈول سم فور جی ایل ٹی ای، مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ
Jovi سمارٹ سین اور پرسنل اسسٹنٹ
فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 4.5 اور اینڈرائیڈ 8.1  اوریو