پاکستانی فوج پیشہ ور اور لڑائی میں آزمودہ فوج ہے ،ْمادرِ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بہتر ہوگا کہ بھارت یہ سمجھ لے اور مذاکرات کے ذریعے امن اور ترقی پر توجہ مرکوز کرے ،ْ لائن آف کنٹرول کے دورہ کے موقع پر گفتگو ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہے ،ْ آرمی چیف

جمعرات 22 نومبر 2018 15:54

پاکستانی فوج پیشہ ور اور لڑائی میں آزمودہ فوج ہے ،ْمادرِ وطن کے دفاع ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج پیشہ ور اور لڑائی میں آزمودہ فوج ہے ،ْمادرِ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے، بہتر ہوگا کہ بھارت یہ سمجھ لے اور مذاکرات کے ذریعے امن اور ترقی پر توجہ مرکوز کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جہاں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کو بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے مورال کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فورسز کی کارروائیوں سے متاثرہ کشمیریوں کے عزم کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کچھ عرصے سے بھارت کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بڑھی ہیں اور بھارتی فوجی قیادت کی طرف سے جارحانہ بیانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سخت جان اور پیشہ ورانہ فوج ہیں اور پاک فوج وطن عزیز کا دفاع کرنے کیلئے ہردم تیار ہے۔