تھری ایم پی او: گرفتارافرادکوایک ماہ کیلئےنظربند رکھنےکا فیصلہ

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی سمیت پنجاب بھرمیں1135 افراد کو گرفتارکیا گیا، لاہورمیں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 نومبر 2018 14:42

تھری ایم پی او: گرفتارافرادکوایک ماہ کیلئےنظربند رکھنےکا فیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 نومبر 2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ تین ایم پی او کے تحت گرفتارافراد کو ایک ماہ کیلئے نظربند رکھاجائے گا، پنجاب بھر میں 1135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لاہورمیں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ تین ایم پی او کے تحت پنجاب بھر میں 1135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لاہورمیں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تین ایم پی او کے تحت گرفتارافراد کو ایک ماہ کیلئے نظربند رکھاجائے گا۔ اسی طرح حکومت پنجاب نے
دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوسوں پر پابندی لگا دی۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھرمیں ایک ہفتے کیلئے دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ہر قسم کے اسلحے کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

پنجاب بھر میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں یکم دسمبرتک عائد کی گئیں۔5 یا5 سے زائد افراد کےجمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب خادم رضوی کی گرفتاری پر پیر افضل قادری نے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کارکنان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پر بھرپور احتجاج کریں کیونکہ اگر اس وقت ہم نے ردعمل نہ دیا تو پھر اسکا بہت نقصان ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ عدالت نے فیض آباد کیس کا فیصلہ بھی ایک جانب محفوظ کیا ہوا ہے تو دوسری جانب لندن میں موجود چیف جسٹس سے جب پوچھا گیا کہ سیاستدانوں کے خلاف تو توہین عدالت کی آڑ میں بہت کچھ کیا جارہا ہے تو وہ انتہا پسند جنہوں نے سر عام گالیاں دیں اور کفر کے فتوے لگائے تو ان کے خلاف کیا ہوگا تو اس پر انکا کہنا تھا کہ آپ بہت جلد ہمارے اقدامات دیکھ لیں گے۔