Live Updates

کل تک ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا دعوی کرنے والوں نے کشکول پکڑلیا،طلال چوہدری

انتقام کو احتساب کا نام دیا جارہاہے ، نوازشریف کو غیر ملکی دوروں کا طعنہ دینے والوں کا بستر ہروقت جہاز پر لدا رہتا ہے،لیگی رہنما

ہفتہ 24 نومبر 2018 17:00

کل تک ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا دعوی کرنے والوں نے کشکول پکڑلیا،طلال ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابقہ وزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہاہے کہ کل تک ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کا دعوی کرنے والوں نے کشکول پکڑلیا ہے انتقام کو احتساب کا نام دیا جارہاہے ، میاں نوازشریف کو غیر ملکی دوروں کا طعنہ دینے والوں کا بستر ہروقت جہاز پر لدا رہتا ہے ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 72گ ب میں سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالشکور نمبردار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے کرتے ہوکیا اس موقع پر سابقہ ایم این اے میاں محمد فاروق ،ضلعی صدر میاں قاسم فاروق،سردار سکندر حیات جتوئی ،چوہدری عبدالقیوم،چوہدری ندیم شکور ،حافظ محمد عثمان،محمد افضل جٹ،منظر بشیر ورک ودیگرنے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا دور کامیا ب کرنے والوں نے عوام کو یہ نہیں بتایا کہ ریال وقومی خزانے میں رکھ سکتے ہیں استعمال نہیں کرسکتے ہمارے دور میں جب ڈیرھ عر ب ریا ل آئے تھے اس وقت پی ٹی آئی نے کہا تھا ہماری فوج سعودی عرب نہیں جاسکتی اب انہیں بتاناہوگا کہ کیسے تین ارب ریال ملے ہیں اور چین سے کی ملا ہے ابھی تک حکومت بتانے کو تیار نہیں جبکہ ملائشیا سے ویزاعظم کو صر ف سویابین ملی ہے وزیر اعظم کا دور سعودی عرب ،چین ،ملائشیا ناکام رہا، آئی آئی چھائی چھائی پی ٹی آئی کے نعرے لگانے والے بجلی کا پہلا بل آنے پر ہی اوئی اوئی ہائی ہائی کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے اپنانام یوٹرن خان رکھ لیاہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات