Live Updates

حکومت کی جانب سے امیروں پر ٹیکس لگانے کی بجائے ان کو ریلیف دیا جارہا ہے غریب پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں ‘چودھری منظور

ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا سے اچھے تعلقات ہوں ہم پی ٹی آئی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے ، ہم اسے سیاسی طور پہ وقت دے رہے ہیں ‘تقریب سے خطاب

اتوار 25 نومبر 2018 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ہر وعدے سے مکر رہے ہیںیہ وعدے کر کے اقتدار میں آئے تھے کہ آتے ہی امیروں پر ٹیکس لگائوں گا اور غریبوں کو ریلیف دوں گا لیکن آج امیروں کو ریلیف دینے کہ غریبوں پر ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں،انہوںنے کہا کہ تھا کہ احتساب سب سے پہلے خود سے شروع کریں گے ہم پوچھتے ہیں علیم خان سے لیکر علیمہ خان تک 11 ہائی پروفائل کیس کب کھلیں گے،کے پی کے میں کرپشن کیسز ٹھپ کر دئے گئے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے ورکنگ ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری منظور احمد نے کہاکہ پارٹی کے سارے فیصلے بلاول بھٹو کر رہے ہیں مگر ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم زرداری صاحب کے تجربے سے فائدہ نا اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جعل اکانٹس کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اومنی گروپ کا دفاع کرنے کے لیے تیار نہیں. لیکن ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے تو دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگایا تھا حکومت جہانگیر ترین کے بارے میں کیا کر رہی ہے جو جعلی اکائونٹس کا بانی ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں دوبارہ پوچھتا ہوں کہ فلودے والے کا اکائونٹ کس نے بنایا سامنے لائیں ہم اٹھارویں ترمیم اور صوبوں کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جو جو قوتیں اس کو رول بیک کرنا چاہتی ہیں ان کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہم ہیں.۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ انڈیا سے اچھے تعلقات ہوں ہم پی ٹی آئی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے ، ہم اسے سیاسی طور پہ وقت دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات