شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی
نوازشریف پیشیاں بھگت رہے ہیں، اس لیے خاموش ہیں، سیاستدان کبھی خاموش نہیں رہتے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ منگل 27 نومبر 2018 16:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہوناچاہئے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں۔
عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر کہا ہے کہ 100دن ہوگئے ہیں 100دن اورلے لیں، ہوا کچھ نہیں اگر کچھ ہوا ہے توآپ بتا دیں۔ واضح رہے گزشتہ روز اپنے ٹی وی انٹرویو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میرا نواز شریف سے تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے میں نے نواز شریف کو نہ تو کوئی پیغام بھیجا ہے اور نہ ہی ان سے ملنے کی خواہش کا کوئی اظہار کیا ہے نواز شریف کو میں نے نیک دلی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ اداروں سے تصادم کی فضا پیدا نہ کریں مگر میری بات نہ مانی گئی اگر اس وقت خاموشی اختیار کی گئی تھی تو اب خاموشی کا کیا فائدہ میاں نواز شریف کی مشکلات میں ابھی بھی کمی نہیں آئی میرا مقصد کبھی بھی میاں صاحب کو نقصان پہنچانا نہیں تھا میرا ان سے سیاسی اختلاف تھا میں نے 34 سال کی سیاست میں کبھی کوئی عہدہ نہیں مانگا میری بات کو نواز شریف توجہ سے سنتے تھے اور مجھے اس بات پر فخر ہے میری بات کو عزت و احترام سے میری جانب سے نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں بے شک خاموش نہ رہیں فیصلہ عدلیہ نے ہی دینا ہے آپ کو کہنا چاہئے کہ میں اپنا دفاع کروں گا اگر آپ کو کسی بریگیڈیئر یاجے آئی ٹی سے شکوہ ہے تو آپ پوری فوج کو ذمہ دار نہ ٹھہرائیں چوہدری نثار نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد میری خواہش تھی کہ ملک اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہچنے شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ آپ کو جو موقف ہے وہی ہمارا موقف ہے میری شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کے پاس جاتے ہیں اور ان کو کہتے ہیں کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں لیکن میں نے رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا بعد میں دیگر لوگ گئے اور نوا زشریف سے ملاقات کی لیکن ملاقات کے دوران میاں نوا زشریف نے ایک انقلابی وہاں بٹھایا ہوا تھا اور اس انقلابی نے جو کچھ کہا وہی میٹنگ کا نتیجہ نکلا یہ میٹنگ دو مرتبہ ہوئی لیکن دونوں مرتبہ یہ ہی نتیجہ نکلا سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میر ا اب شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو مشورے دیتا رہا تھا کہ یہ کام نہ کریں وہ کام نہ کریں مثلا میں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ بڑا جہاز استعمال نہ کریں غیر ملکی دورے کم کریں ریسٹ ہاؤسز پر اخراجات مت کریں نواز شریف کہتے تھے کہ اگر میں بڑا جہاز استعمال نہ کروں تو دنیا میں پاکستان کی عزت افزائی نہیں ہو گی تو میں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بڑی ایئر لائن پی آئی اے موجود ہے آپ کے چھوٹے جہاز کے استعمال سے آپ کی عزت افزائی میں اضافہ ہوگا میاں صاحب کو علم ہے کہ میں بڑے رازوں کا امین ہوں اگر میں ان رازوں کو نکال دوں تو طوفان برپا ہو جائے گا لیکن اس کا پاکستان کو نقصان ہو گا آج پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے آج غلطی کی گنجائش نہیں ہے کھائی ہمارے سامنے کھڑی ہے۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.