راولپنڈی ،شیخ رشید پیپلزپارٹی قیادت پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنیں ،سمیرا گل

منگل 27 نومبر 2018 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2018ء) ُپاکستان پیپلز پاٹی کی سینئر رہنما وسابق امید وار حلقہ این اے 62 سمیرا گل نے کہا ہے کہ آمریت کی گود میں پلنے والے شیخ رشید احمد وہ زنگ آلود بوگی ہیں جو ہر حکمران جماعت کی ٹرین کے ساتھ خود کو جوڑ کر اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں شیخ رشید ہوش کے ناخن لیں ہماری قیادت پر انگلی اٹھانے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنیں پیپلز پارٹی کے جیالے ان کے بیانات کامنہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نہ کبھی اقتدار لینے کیلئے این آر او کا سہارا لیا نہ لے گی اگر انہوں نے اپنی روش نہ بدلی تو پیپلز پارٹی کے کارکن لال حویلی کا گیرائو کرنے پر مجبور ہوں اور جیالے جھنڈا اٹھانا بھی جانتے ہیں اور ڈنڈا چلانا بھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سمیرا گل نے کہا کہ شیخ رشید احمد کو دوسروں کے بارے میں بیان دیتے ہوئے اپنے ماضی کے بارے مین سوچنا ہو گا جمہوریت کے گن گانے والے شیخ صاحب اقتدار کیلئے آمریت کے حمائیتی بھی بن جاتے ہیں اور وہ کیسے قائد آصف علی زرداری کے بارے میں این آر او کا بیان دے سکتے ہیں جو خود ہر آمریت میں این آر او کے سہارے الیکشن جیتتے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے نہ کبھی اقتدار کیلئے این آر او کا سہارا لیا ہے اور نہ کبھی لے گی۔