مانسہرہ ،ناقص صفائی پر متعدد بیکریوں کو جرمانے

جمعرات 29 نومبر 2018 16:47

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) ایڈیشنل اے سی نے مانسہرہ میں غیر معیاری اور ناقص صفائی ستھرائی پر متعدد بیکریوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا، ایک بھاری مالک پر تھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل اے سی خرم رحمن جدون نے مانسہرہ میں عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کی کئی نامی گرامی بیکریوں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے ایک بیکری کے مالک کے خلاف مٹھائی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں آٹھ سے زائد بیکریوں پر ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر 50 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :