بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ،بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت نا گزیر ہے،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل سے بات چیت

اتوار 2 دسمبر 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کے روز یہاں گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر بین الاصوبا ئی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر پنجاب نے حکومت بلوچستان کی100 دن کی کارکردگی کو سراہتے ہوکہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی بھرپور معاونت نا گزیر ہے اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کو درپیش مالی و دیگر مسائل کے حل کے لیے بھرپور کو شش کر رہی ہے۔قبل ازیں وزیراعلی نے سنئیر صحافیوں اور کالم نگاروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے بلوچستان سے متعلق امور پر بات چیت کی وزیراعلی نے انہیں صوبے کے سیاسی سماجی اورمعاشی امور اور صوبے کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کی ترجیحات و اقدامات سے آگاہ کیا وزیراعلی نے قومی میڈیا میں بلوچستان کو کم وقت اور اہمیت دینے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسنز بلوچستان کی اس دیرینہ شکایت کے ازالے کے لیے کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وزیراعلی لاہور کے مختصر دورے پر پہنچے تو وزیراعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار نے ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا۔