سرگودھا شہر بلاک 8 میں جواء اڈا پر پولیس کا چھاپہ‘ تین افراد گرفتار ‘ایک فرار ہوگیا

پیر 3 دسمبر 2018 13:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) سرگودھا شہر بلاک 8 میں جواء اڈا پر پولیس نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا جن کا ایک ساتھی فرار ہو گیا پولیس نے سامان قبضہ میں لے کر قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی پولیس نے بلاک 8 میں عظیم،امتیاز،یعقوب اور شاہد کے جواء خانہ پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا اور موقع پر موجود سامان،فون،فیکس مشین،ووچرز،اور نقدی قبضہ میں لے کر چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور فرار ہونے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :