ایبٹ آباد یونیورسٹی کی شعبہ مطالعہ پاکستان ایم فل کی دو طالبات نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقالہ جات کا دفاع کیا

پیر 3 دسمبر 2018 13:42

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی کی شعبہ مطالعہ پاکستان ایم فل کی دو طالبات نے کامیابی کے ساتھ اپنے مقالہ جات کا دفاع کیا ہے ۔ سائرہ بانو اور صدف بٹ شعبہ مطالعہ پاکستان ایبٹ آباد یونیورسٹی کی پہلی ایم فل مکمل کرنے والی طالبات ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مطابق تھیسز کے دفاع کے موقع پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ ایکسٹرنل ایگزامنر تھے جبکہ ڈاکٹر سلطان محمود سائرہ بانو کے سپروائزر اور ڈاکٹر محمد رضوان صدف بٹ کے سپروائزر تھے۔

مطالعہ پاکستان ایم فل کی طالبہ سائرہ بانو کے تھیسز کا عنوان ’’اسلامیزیشن آف سٹیٹ اینڈ سوسائٹی : اے کیس سٹڈی آف جماعت اسلامی پاکستان‘‘ اور صدف بٹ کے تھیسز کا عنوان ’’جیمز ایبٹ لائف اینڈ ورکس ان ہزارہ‘‘ تھا۔ تھیسز کے کامیابی سے دفاع کرنے پر وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے دونوں طالبات اور ان کے سپروائزر کو مبارکباد دیتے ہوئے طالبات کے مستقبل کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔