پنجاب کے 21 میں سے 17، سندھ کے 11میں سے 6اضلاع میں کپاس کی آمدمیں کمی

پیر 3 دسمبر 2018 16:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 17اضلاع جن میں ملتان،لودھراں،خانیوال،راجن پور، لیہ،وہاڑی،ساہیوال،پاکپتن،اوکاڑہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد،جھنگ ،میانوالی ،بھکر،سرگودھا، بہاولپوراور بہاولنگر کے اضلاع میںگزشتہ سال کے مقابلے میں 0.88سے لے کر63.67فیصدتک کم کپاس جننگ فیکٹریوں میں آئی جبکہ پنجاب کے ضلع قصور کے پیداواری اعدادوشمار موصول نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

سندھ کے 11میں سے 6اضلاع میں حیدرآباد،میرپور خاص،سانگھڑ،جام شورو،نوشہرو فیروز اور بدین کے اضلاع میں کپاس کی پیداوارمیں 1.35فیصدسے لے کر75.60فیصدتک کم کپاس جننگ فیکٹریوں میں آئی۔ بلوچستان میں کپاس کی پیداوارمیں مجموعی طورپر2.66فیصدکمی ریکارڈکی گئی۔