ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین واگزاری کا آپریشن جاری

مانگامین مارکیٹ میں آپریشن کر کے سرکاری زمین پر قائم نو دکانیں ،شیڈز ، ریمپ،تندوروں مسمار

پیر 3 دسمبر 2018 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات اور سرکاری زمین واگزاری کا آپریشن تیزی سے جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ لاہور نے مانگامین مارکیٹ میں آپریشن کر کے سرکاری زمین پر قائم نو دکانوں کو مسمار کر دیا جبکہ شیڈز ، ریمپ،تندوروں اور دیگر کو مسمار کر دیا گیا ہے اور مین بازار آپریشن میں مجموعی طور پر 5کنال جگہ کو واگزار کروا لیا گیا ہے جس کی کل مالیت 9کروڑ روپے ہے اسطرح موضع جھگیاں میں 60کنال جگہ کو واگزار کروالیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

زمین زر عی نوعیت کی تھی۔ دونوں آپریشن میں واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت مجموعی طور پر ایک ارب 35کروڑ روپے ہے۔ اسطرح ضلعی انتظامیہ لاہور نے شاہ عالم مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا اور 1936کے نقشہ کے مطابق تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے اور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :