کوئٹہ، الیکشن ٹریبونل میں این اے 268 میں انتخابی عذرداری سے متعلق سردار فتح حسنی کی درخواست پر سماعت

رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے بیان پر جرح مکمل،حتمی بحث کیلئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی

پیر 3 دسمبر 2018 22:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف انتخابی عذر داروں کی درخواستوں کی سماعت کی الیکشن ٹریبونل میں این اے 268 میں انتخابی عذرداری سے متعلق سردار فتح حسنی کی درخواست پر سماعت ہوئی رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی جبکہ درخواست گزار سردار فتح محمد حسنی کی جانب سے ارباب طاہر ایڈوکیٹ ٹریبونل میں پیش ہوئے رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی الیکشن ٹریبونل نے حتمی بحث کیلئے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی کر دی گئی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے ہاشم نوتیزئی این اے 268 سے منتخب ہوئے تھے رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی کے خلاف محمد حنیف کی درخواست پر سماعت کی فریقین کے وکلا، نمائندہ الیکشن کمیشن پیش ہوئے سماعت کے دوران رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی نے جواب جمع کرادیا انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا رکن اسمبلی حمل کلمتی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت کی سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر کے بیان پر جرح مکمل کر کے سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز کے خلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار عبدالخالق کے بیان پر جرح، سماعت 10 دسمبرتک ملتوی کر دی رکن صوبائی اسمبلی اختر لانگو کے خلاف درخواست پر سماعت کی درخواست گزار حضرت عمر کے بیان پر جرح مکمل کر کے سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کر دی رکن اسمبلی نصراللہ زیرے کے خلاف نوابزادہ لشکری رئیسانی کی د ْرخواست پر سماعت کی درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔