Live Updates

ڈی پی او پاکپتن ،ْ زلفی بخاری کیس ،ْ شکوہ ہے چیف جسٹس کہا نے اقربا پروری ہو رہی ہے ،ْ وزیر اعظم عمران خان

میں نے آج تک کسی ادارے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی، میری بہن کا نام آرہا ہے، پوچھیں میں نے کسی سے مداخلت کی ،ْ انٹرویو

پیر 3 دسمبر 2018 23:26

ڈی پی او پاکپتن ،ْ زلفی بخاری کیس ،ْ شکوہ ہے چیف جسٹس کہا نے اقربا پروری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے چیف جسٹس کے کاموں سے اتفاق ہے لیکن ایک شکایت بھی ہے کہ انہوں نے کہا یہ اقربا پروری ہورہی ہے حالانکہ میں نے کے پی میں اپنے کسی رشتے دار کو نہیں لگایا اور کوئی مداخلت نہیں کی۔سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دور ان وزیر اعظم سے ڈی پی او پاکپتن کے حوالے سے سوال کیا گیا اور پوچھا گیا کہ سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے غلطی تسلیم کی لیکن آپ کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا تو انہوںنے کہاکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور عثمان بزدار صوبے کے چیف ایگزیکٹیو ہیں ان کے پاس ایک شہری آکر شکایت کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے کوئی پولیس افسر کو نہیں بلاسکتا دنیا میں کہاں ہوتا ہے ایسا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس کے کاموں سے اتفاق ہے لیکن ایک شکایت بھی ہے کہ انہوں نے کہا کہ یہ اقربا پروری ہورہی ہے حالانکہ میں نے کے پی میں اپنے کسی رشتے دار کو نہیں لگایا اور کوئی مداخلت نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی افسوس ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے۔

انہوںنے کہاکہ میں دس برس تک پاکستان ٹیم کا کپتان رہا کوئی مجھے بتائے کہ میں نے ایک رشتہ دار، دوست کو سپورٹ کیا، نمل یونیورسٹی میں بتائے، شوکت خانم میں بتائے اور پشاور میں بتائے کہ ایک آدمی کو اقربارپروری یا فیورٹ کے طور پر لیا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے آج تک کسی ادارے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی، میری بہن کا نام آرہا ہے، پوچھیں میں نے کسی سے مداخلت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات