خصوصی افراد کا عالمی دن ہمیں فرائض کی یاد دہانی کرواتا ہے، رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی

پیر 3 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دسمبر (خصوصی افراد )کا دن خصوصی افراد حوالے ہمارے فرائض کی یاد دہانی کرواتا ہے، جبکہ 89 فیصد خصوصی بچے تعلیمی سہولیات سے محروم ہیں جنہیں یکساں تعلیمی مواقع دینے کیلئے شمولیاتی تعلیم کے فروغ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے معذور افراد کو بااختیار ، بااعتماد اور خود انحصار بنانے اور یکساں بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوںپر سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی پہلوئوں کے مین اسٹریم سے جوڑنے اور بالخصوص سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، رکن صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سپیشل افراد کو معاون ماحول مہیا کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔