پی کی71میں بجلی بندش کے خلاف عوام کااحتجاج کااعلان

بدھ 5 دسمبر 2018 19:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) پی کی71کے عوام نے گزشتہ دس دنوں سے بجلی کی غیراعلانیہ بندش کیخلاف آج بروزجمعرات کوہاٹ روڈ کو بندکرنے کا فیصلہ کیاہے بڈھ بیر میں پی کی71کے مختلف علاقوں شیخ محمدی،سلیمان خیل،ماشوخیل ،ماشوگگر،ادیزئی،متنی،اضاخیل اور مریم زئی کے عوام کاایک بہت بڑاجرگہ ہواجس میں علاقے کے ایم پی اے صلاح الدین نے بھی شرکت کی جرگہ میں اس بات پر تفصیلی بحث ہوئی کہ گزشتہ دس دنوں سے علاقے کی بجلی مکمل طور پر بند کردی گئی ہے واپڈاسے متعددبار مذاکرات کے دوربھی ہوئے لیکن لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے علاقہ ایم پی اے صلاح الدین نے بتایاکہ ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں غیرقانونی بجلی کیلئے کنڈوں کاخاتمہ ہواوراس متعلق ہم واپڈاسے ہرقسم تعاون کیلئے تیار ہیں بعدازاںجرگے نے فیصلہ کیاکہ تمام علاقوں کے لوگ کل بڈھ بیر پولیس سٹیشن کے قریب کوہاٹ روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بندکردینگے۔